سعودی عرب:سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی اہلیہ کے انتقال پر پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں کا اظہار تعزیت
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور کی اہلیہ مومنہ حیات بانڈے کے انتقال پر پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سفیر پاکستان کی اہلیہ کے انتقال پر سعودی عرب میں سیاسی سماجی، ادبی اور دیگر تنظیموں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی سفیر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مغفرت کی دعا کی ہے ۔
مرحومہ مومنہ حیات بانڈے وزارت خارجہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھیں جن کا گزشتہ رات انتقال ہوگیا تھا۔