آسٹریا:کورونا نرمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار نئے کیسز،27 اموات

0

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھرمیں کوروناصورتحال نرمی کے بعد خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش ریڈ لائن کراس کرگیا ہے اور جمعہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد ایک بار پھر 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔ آسٹریا کے صوبوں کی وزارتوں نے 49323 متاثرہ افراد کی اطلاع دی ہے۔

پچھلے جمعرات کو 109 کیسز کم ہیں جو 49432 انفیکشن رجسٹر کئے گئے تھے، جمعہ کے روز اسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔

آسٹریا میں لگاتار تین دن تک 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً 50ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔ بدھ کو 47795 نئے انفیکشن تھے۔ صرف گزشتہ جمعہ کے بعد سے 263394 نئے انفیکشن شامل کیے گئے ہیں۔

تقریباً 50ہزار کیسز نے پچھلے سات دنوں کی اوسط کو دوبارہ بڑھا دیا ہے ، 11 مارچ جمعہ کو آسٹریا میں 358629 لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ سے تصدیق شدہ ایکٹو کیسز تھے۔ابتک 15190 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وقت آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 2751 افراد زیر علاج ہیں جو جمعرات کے مقابلے میں 83 زیادہ ہیں۔ 176 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں ۔ نئے انفیکشن کی زیادہ تعداد ہسپتالوں کو بھی متاثر کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!