اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)تاریخی آسٹریلوی سیریز کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے نیوزی لینڈ کے صحافی اینڈریو میکلین کی حسینی پُل پر کانپیں ٹانگ گئیں۔
اینڈریو میکلین ٹوئٹر پر اپنے دورہ پاکستان کے دوران انجوائے کرتے تصاویر و ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں کو بھی خوب پسند کرنے لگے ہیں۔حال ہی میں اینڈریو نے بلاول بھٹو کے زبان پھسلنے کی وائرل ویڈیو بھی اپنے انداز میں بنا ڈالی۔
I couldn’t resist as the wind making the bridge shake #kanpaintaangraheehain #destinationpakistan #Pakistan #pakistantourism https://t.co/Ucz3h6UxTS
— Andrew McLean (@McleanOnCricket) March 13, 2022
کیوی صحافی کو دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں شامل پاکستان کے حسینی پُل پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جس پر وہ اپنے مخصوص لہجے میں ڈر کے مارے کہتے دکھائی ہیں کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عوامی مارچ کے دوران بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے تھے۔ بلاول بھٹو عوامی مارچ کے شرکاء کا جوش بڑھانے کے لیے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا تھا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘
بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔