تمام پارلیمانی سیاسی جماعتیں ملکر جمہوریت کو کمزور کر رہی ہیں: شمشاد علی صدیقی

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پاک سرزمین پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شمشاد علی صدیقی نے سعودی عرب میں کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کیا ہے کہ اس وقت تمام پارلیمانی سیاسی جماعتیں ملکر جمہوریت کو کمزور کر رہی ہیں جس سے ملک کا شدید نقصان ہو رہا ہے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے اور ملک میں انتشار پھیل رہا ہے ٹکراو کی سیاست ہو رہی ہے جس سے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ محض اقتدار کے حصول کے لئے کیا جا رہا ہے یا اقتدار بچانے کے لئے ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ملک پر کئی بار اقتدار میں رہی مگر ملک کی قسمت بدلنے میں ہمیشہ ناکام رہیں ہیں اور بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری سکی اسکی بڑی وجہ عوامی مسائل پر عدم توجہ ہے ہمارے ماضی اور موجودہ سیاست دانوں کے پاس ایسا کوئی وژن نہیں ہے جس پر عمل کرکے یہ ملکی ترقی کا باعث بن سکیں پیپلزپارٹی صوبہ سندھ پر گزشتہ تیرہ سالوں سے برسراقتدار ہے مگر کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی منصوبے ناہونے کے برابر ہیں تمام صوبائی ادارے کرپشن، بدعنوانی کا برہ طرح شکار ہوچکے ہیں اور عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے عوام کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ۔

سندھ حکومت کی سرپرستی میں مافیا پروان چڑھتا ہے جو اداروں کو کھوکھلا کیے جا رہا ہے پیپلزپارٹی ایک ایسا ماڈل شہر یا دیہات نہیں بتا سکتی جس میں ترقی ہوئی ہو اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہو بلاول بھٹو اسلام آباد لانگ مارچ ایسھ لیکر گئے کہ جیسے سندھ نیں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں شمشاد علی صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس پی رواداری کی سیاست کر رہی ہے ہمارا مقصد کراچی میں لسانیت کا خاتمہ تھا جس میں ہماری کامیابی ہوئی ہے ہم نے مختلف قومیت کے وگوں کے درمیان تعلقات کو مثالی بنایا ہے اور ہم آئندہ بھی اسی مقصد کو لیکر پورے پاکستان میں چلیں گے۔

ہم مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لیں گے اور عوامی حمایت کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے پریس کانفرنس سے پی ایس پی سعودی عرب کے صدر حنیف بابر نے کہا کہ پی ایس پی ملکی سیاست میں ایک ایسی جماعت بن کر ابھری ہے جس نے ایک اچھی سیاست کی بنیاد رکھی ہے ہمارا مقصد بکھری اور تقسیم قوم کو ایک گلدستے کی مانند بنانا ہے اور ہم اوورسیز پاکستانیوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ پی ایس پی کا ساتھ دیں تاکہ ہم ملکر ایک اچھی اور جمہوری اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ دے سکیں پریس کانفرنس سے عبداللہ افتخار سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!