ویانا : چوہدری امجد چٹھہ کی صاحبزادی کی شادی ،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت

0

ویانا(اکرم باجوہ)پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق انفارمیشن سیکرٹری معروف سماجی شخصیت اور پی ایف اے کے سینئر رہنما چوہدری امجد چٹھہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب 21 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی،مذہبی شخصیات پی ایف اے کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ ،ای یوپاک فرینڈز شپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق صدر حاجی میاں خلیل احمد ،پی ٹی آئی آسٹریا کے چیف آرگنائزر عرفان شاہد،مہر عبد السّتار ،ریاض بلوچ،محسن بلوچ ،پی ایف اے کے سینئر رہنما پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کے صدر شیخ وحید احمد قریشی ،ادارالمصطفی سنٹر کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،سید اظہر شاہ ،سید محمود شاہ ،ملک عبدالحق ،ڈاکٹر محمد ارشد ،ڈاکٹر محمد اصغر ،سید الفت شاہ ،مظہر حسین جعفری،سید علی شاہ،ندیم نزیر ،حبیب الرحمان یوسف زئی ،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم ،چوہدری رشید احمد ودیگر فیملیز خواتین ومرد حضرات نے شرکت کی ۔

پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے چوہدری امجد چٹھہ اور مسز امجد چٹھہ کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

تقریب کے ا ختتام پر چوہدری امجدچٹھہ اور انکی فیملیز کی جانب سے چوہدری محمد اصغر نے مہمانوں کا شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!