امام بارگاہ شاہ نجف لاکورنیو پیرس میں جشن ظہور امام زمانہ مہدی علیہ السلام کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
پیرس(سید شاہ زیب ارشد)امام بارگاہ شاہ نجف لاکورنیو پیرس میں جشن ظہور امام زمانہ مہدی علیہ السلام کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان سے آئے ہوئے داعی اسلام مبلغ اتحاد بین المسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی، نقابت کے فرائض حسن اقبال نے ادا کئے۔ حیدر علی ، سرفراز احمد ، سید قیصر کاظمی ، سید کفایت نقوی ، سید ندیم عباس نقوی ، سید اقبال حیدر رضوی اور علامہ تقی محمد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بس دو ہی فرقے ہیں ایک حسینیت اور دوسرا یزیدیت، اس کے علاوہ باقی کسی فرقے کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے وہ چاہے شیعہ ہے سنی حسینیت کا علمبردار ہے۔
اسی طرح جو ظالم کا ساتھ دیتا ہے اور مظلوم کی داد رسی نہیں کرتا وہ چاہے شیعہ ہے یا سنی وہ یزیدیت کا پیروکار ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر ملک بھر سے فرقہ بندی کو ختم کریں اور دنیا میں اسلام کو اس کی حقیقی روح میں پیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ حسینیت کے پیروکاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور امام محمد مہدی کے ظہور کی خوشبو محسوس کی جارہی ہے آخر میں امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی، جنرل سیکرٹری امامیہ شاہ نجف ملک تنویر احمد نے مہمانوں کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔