یومِ پاکستان 23 مارچ کے موقع پر سعودی عرب کا کنگڈم ٹاور سبز ہلالی پرچم میں رنگ گیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) یومِ پاکستان 23 مارچ کے موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض کی سب سے بلند و بالا عمارت کنگڈم ٹاور کو سبز ہلالی پرچم میں رنگ دیا گیا۔

پاک سعودی دوستی کے رنگ سعودی عرب کی سب سے بلند ترین عمارت کنگڈم ٹاور پر بھی نظر آئے۔

سعودی عرب کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاک سعودی لازوال دوستی کا بےمثال مظاہرہ پیش کیا گیا اور سعودی عرب کی سب سے بلند عمارت کو تھری ڈی لائٹس کے ذریعے سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا جسے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہم سعودی قیادت اور سعودی عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان کے قومی دنوں پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!