پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اوورسیز پاکستا نیوں کے کردار کو تسلیم کیا ہے،اسد ایاز

0

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستا نیوں کو ہی نما ئندگی دی ہے

عمران خان کی چار سال کی حکومت میں اوورسیز پاکستا نیوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے پیٹرن ان چیف اور سابق صدر اسد ایاز نے اوورسیز پاکستا نیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم افراد کے کردار کو تسلیم کیا ہے اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ممکنہ کوششیں کی ہیں۔

اسد ایاز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اوورسیز پاکستا نیو ں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستا نیوں کو ہی نما ئندگی دی ہے جس میں نمایاں نام بیرسٹر امجد ملک ،چوہدری نور الحسن تنویر،کیپٹن شاہین ،افضال بھٹی اور دیگر کئی نام ہیں ۔

اسد ایاز نے کہا کہ میاں نوازشریف میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ کئے گئے وعدے کو ہمیشہ پورا کیاہے۔مسلم لیگ ن نے وفاقی حکومت کے تحت اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن قیادت میں اصلاحات ہوں یا تب خادم اعلیٰ کی زیر قیادت پنجاب میں قانون سازی کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے رول ماڈل ادارے کا قیام ہو اسکے ذریعے تارکین وطن کی خدمت کی ہے۔

بیرون ملک مقیم شہریوں کو آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی اور پاکستانی پارلیمنٹ میں بھی نمائندگی دینے کے پالیسی فیصلے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ہم مستقبل میں اپنے 80 لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کے حق رائے دہی کی حمایت بھی پرزور طریقے سے اسی طرح کریں گے جس سے انہیں حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے۔

اسد ایاز نے مزید کہا کہ عمران خان کی چار سال کی حکومت میں اوورسیز پاکستا نیو ں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا الٹا جو ادارے مسلم لیگ ن کی حکومت میں بنائے گئے یا فعال کیے گئے ان کو بھی بند کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!