ماسکو(تارکین وطن نیوز)روس میں شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے شکست سے بچنے کیلئے بچے کی انگلی توڑ دی۔
میڈیا کے مطابق بچے کی انگلی توڑنے کا واقعہ روس میں مشین اور انسان کے درمیان شطرنج کے مقابلے کے دوران اس وقت پیش آیا جب روبوٹ کو احساس ہوا کہ وہ ہارنے والا ہے۔
روبوٹ کی جانب سے بچنے کی انگلی توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب روبوٹ شطرنج کا کھیل ہارنے لگا تو گیم خراب کرنے کی کوشش کی اور پھر بچے کی انگلی توڑ دی۔
WARNING: GRAPHIC ⚠️ A chess-playing robot grabs a 7-year-old’s finger during a match at the Moscow Open and breaks it pic.twitter.com/I95VYwjk3S
— Fifty Shades of Whey (@davenewworld_2) July 24, 2022
مشین میں انگلی دبنے پر بچے نے چیخ و پکار شروع کی تو اردگرد موجود افراد نے بچے کو مشین سے چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔
ماسکو شطرنج فیڈریشن کے صدر سرگئی لازارو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ہماری تنظیم اب اس روبوٹ سے دوری اختیار کرے گی۔