پورٹس متھ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے چودہ اگست کے دن تاریخ میں پہلی مرتبہ پورٹس متھ میں بھی دن11بجےپرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی۔
تقریب میں کونسلر اصغر شاہ پاکستان کے پرچم جبکہ لارڈ میئر پورٹس متھ برطانیہ کے پرچم کو بلند کریں گے۔
پورٹس متھ اور گرد و نواح کے تمام علاقوں سے پاکستانیوں کو دن 11بجے گلڈ ہال میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت دی گئی ہے۔