یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا،یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی۔

جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی ۔

65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا، 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا

قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!