پاک فیڈریشن سپین کا یوم آزادی پاکستان کے مرکزی پروگرام کے حوالے سے اجلاس،کمیونٹی سے پروگرام میں شرکت کی اپیل

0

جشنِ آزادی کے پروگرام کو تمام کونسلز مل کر کامیاب بنائیں گی،چوہدری ثاقب طاہر

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)پاک فیڈریشن سپین کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس فیڈریشن کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاری کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں نے ایگزیکٹو کو بریفنگ دی اورتمام کونسلز کی کارکردگی پر بات چیت ہوئی۔

صدر فیڈریشن سپین چوہدری ثاقب طاہر نے مذہبی امور کونسل، سوشل ویلفیئر کونسل، پاک سپین بزنس کونسل، کلچرل کونسل اور یوتھ و ویمن کونسلوں کے کام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا نیز اجلاس میں مستقبل کے اہداف مقرر کئے گئے اور اُمید کی گئی کہ جشنِ آزادی کے پروگرام کو تمام کونسلز ملکر کامیاب بنائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فیڈریشن کی ایگزیکٹو کونسل ایک اہم ادارہ ہے لہٰذا اِس کے ممبران فیڈریشن کو بہتر طریقے سے چلانے کے ذمہ دار ہیں۔

آئندہ اگر کوئی ممبر کسی خاص مجبوری اور اطلاع کے بغیر مسلسل تین اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا تو یہ عمل فیڈریشن کی ایگزیکٹو کونسل سے لاتعلقی اور عدم دلچسپی کا ثبوت ہو گا۔

چنانچہ اس ممبر کی جگہ کسی دوسرے ممبر فیڈریشن کو ایگزیکٹو کونسل کا حصہ بنا کر اپنی صلاحیتیں اور کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!