سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں اجلاس

0

اجلاس پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کی صدارت میں ہوا

سیلاب زدگان کو جلد ازجلد خیمے اور ایک ماہ کا راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا

سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ویلفیئر ایڈمنسٹریشن کے افسران نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں فلاحی انتظامیہ کے افسران نے سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے جلد از جلد پاکستان کے تمام صوبوں میں خیمے اور ایک ماہ کا راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے، فلاحی انتظامیہ کے تمام افسران اس کی نگرانی کریں گے اور وہ خود راشن اور خیمے سیلاب متاثرین کے حوالے کریں گے۔

اس موقع پر خالد حسین چوہدری نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کی جانب سے ریلیف فنڈ لیٹر شارجہ سینٹر کے ذریعے جاری کیا جائے گا جس میں جو بھی مدد کرنا چاہتا ہے وہ اپنی استطاعت کے مطابق حصہ جمع کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سیلاب زدگان کی جلد از جلد مدد کرنا چاہتے ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

میٹنگ میں جنرل سیکرٹری شارجہ سنٹر افتخار احمد چودھری، سینئر نائب صدر عمران رفیق، پختون خواہ بزنس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر انجینئر محمد زبیر خان، وقار احمد خان، سردار حسین خان، انجینئر شفیق، رضوان عبداللہ، ظہیر گجر، ڈاکٹر رفیق، سوید بلوچ، عمر بلوچ، خالد رشید اورمیاں عاصم شہزاد موجود تھے۔

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!