جن اشیاء کی فوری ضرورت ہے اور اولین ترجیحات ہیں ان کی لسٹ درجِ ذیل ہے
سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہر کوئی اپنے حصے کا فرض ادا کرے
سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو بعض ایسی چیزیں بھجوائی جا رہی ہیں جن کی قطعی ضرورت نہیں یا وہ اشیاء جو متاثرین کی ضرورت اور ترجیحات میں شامل نہیں ہیں جیسے کہ ان سلے کپڑے، لیدر ریگزین کے جوتے، کمبل، رضائیاں، پکا ہوا کھانا، اور کچا دودھ غیرہ۔۔۔
(پکا ہوا کھانا چونکہ ایک یا دو ٹائم کام آتا ہے اور برسات کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتا ہے، لہٰذا پکے ہوئے کھانے کے بجائے اگر خشک راشن اور ساتھ پکانے کے لوازمات بھی دیئے جائیں تو زیادہ فائدہ ہوگا) ۔
1۔ خشک راشن/ گھی/ آئل/ دال/ چاول/ نمک/ آٹا/ ڈبل روٹی/ بن/ رس/ کیک/ بسکٹ/ نمکو/ ڈرائی فروٹس/ بھنے ہوئے چنے/ پیاز/ آلو/ ٹماٹر وغیرہ
2۔ پکانے کے لئے لوازمات سلنڈر/ سٹوپ/ لیمپ/ ماچس/ ٹارچ/ موم بتی/ لائٹر/ سولر لیمپ وغیرہ
3۔ ضروری برتن سالن کے لئے دیگچے/ چائے کے لئے دیگچی/ پلیٹیں/ کپ/ جگ/ گلاس/ چمچ وغیرہ
4۔ پینے کا صاف پانی/ منرل واٹر ( کیوں کہ نلکے اور کنویں وغیرہ کام نہیں کر رہے اور سیلاب کی وجہ سے بجلی نہیں ہے)
5۔ فوری رہائش اور انتظام کے لئے ترپال/ خیمے/ چھتریاں/ برساتیاں وغیرہ
6۔ کمبل/ چادریں/ دریاں/ مچھردانیاں/ فرش والی چٹائیاں/ پولی تھین کی چادریں وغیرہ
7۔ سلے ہوئے کپڑے خاص کر بچوں، خواتین کے کپڑے، چھوٹے بچوں کے لئے زیرو سائز سے لے کر 24 نمبر تک اور پھر سمال، میڈم لارج، ایکسٹرا لارج سائز کے سلے ہوئے کپڑے
(ان سلے کپڑے بھیجنے کا فائدہ نہیں کیوں کہ سلانے کا انتظام ہی نہیں)
8۔ خواتین کی انڈر گارمنٹس/ سنیٹری پیڈز/ ادویات وغیرہ (ہنگامی بنیادوں پر امدادی انتظامات چونکہ مرد حضرات کرتے ہیں تو خواتین کی بنیادی اور اہم ضروری اشیاء نظر انداز ہوجاتی ہیں)
9۔ پلاسٹک بوٹ/ پلاسٹک چپل/ ربڑ والے دستانے وغیرہ (عام لیدر، ریگزین والے جوتے بارش، پانی میں استعمال کے قابل نہیں ہوتے سلائی وغیرہ کھل جاتی ہے لہذا پلاسٹک کے اچھے جوتے اور لانگ بوٹ زیادہ بہتر ہوتے ہیں)
10۔ بچوں کے لئے خشک دودھ/ بچوں کی خشک خوراک/ لیکٹوجن/ سری لیک/ فیڈر/ پیمپر/ اور بچوں کی صفائی کے لئے وائپس وغیرہ
11۔ بنیادی طبی امدادی سامان/ فرسٹ ایڈ کا سامان (زخم، چوٹ اور فوری خون روکنے کی ادویات انجیکشن وغیرہ)
12۔ ضروری و بنیادی ادویات بخار/ ہیضہ/ پیٹ درد/ سر درد/ خارش/ نزلہ زکام/ کان درد/ دانت درد/ پیٹ درد/ جسم درد وغیرہ کی ادویات
13۔ معزور افراد کے لئے واکر/ سٹک/ انہلر/ بوتلز وغیرہ
14۔ روشنی کے لئے سولر پلیٹس/ سولر لائٹس/ سولر پنکھے/ چارجر وغیرہ
15۔ جانوروں کے لئے خشک چارہ/ ونڈا/ سائیلیج وغیرہ (انسانوں کو حتی الامکان امداد مل جاتی ہے لیکن جانوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا)
عبدالشکور مرزا
کمیونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن
مدینہ ٹرسٹ ڈھلے والی ہیڈمرالہ سیالکوٹ
رابطہ نمبر 03345549342