پوری دنیا میں ریسٹو رنٹس انڈسٹری ذائقے پر چل رہی ہے، عامر حسین

0

این ایچ کیفے ٹیریا میں فاسٹ فوڈ کے علاوہ پاکستانی،انڈین اوردیگرممالک کے کھانے بھی تیار کئے جاتے ہیں

این ایچ کیفیٹیریا کی افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی چوہدری جاوید اقبال اور عبداللہ حسن احمد المرزوقی تھے

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سےہوا،مہمانوں اور کیفے ٹیریا کے اسٹاف نے مل کٹ فیتہ کاٹا

دبئی (طاہر منیر طاہر) این ایچ کیفیٹیریا کی دبئی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صدر چوہدری جاوید اقبال اور عبداللہ حسن احمد المرزوقی تھے، این ایچ کیفیٹیریا کے آنر عامر حسین، آصف حسین، سہیل حسین نے گلدستوں سے استقبال کیا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس موقع پر میز بان عامر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ کیفے ٹیریا میں فاسٹ فوڈ کے علاوہ پاکستانی، انڈین اوردیگر کھانے تیار کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پوری دنیا میں ریسٹو رنٹس انڈسٹری ذائقے پر چل رہی ہے ہم نے بھی کوشش کی ہے کہ ذائقے میں عوام کے معیار پر پورا اتریں۔

چوہدری جاوید اقبال، اور عبداللہ حسن المرزوقی نے عامر حسین کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کھانوں کی تعریف کی، اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال، عبداللہ حسن المرزوق، اسلم سرکانی، اسلم شاہ ٹک ٹاکر عبدالغفور، عبدالشکور، کامران ہاشمی، عمر ترکئی کے علاوہ ریسٹو رنٹ کے سٹاف نے مل کر فیتہ کاٹا اور اسلم سرکانی نے اس موقع پر خصوصی دعا کروائی۔

آخر میں عامر حسین نے تمام مہمانوں اور میڈیا کا دلی شکریہ ادا کیا، تمام دوستوں کواین ایچ کیفیٹیریا کا کھانا پیش کیا گیا اور لوگوں میں پارسل تقسیم کئے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!