’’ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں‘‘ابوظہبی مہم میں سیلاب زدگان کیلئے30,000 سے زیادہ بکس بطورعطیہ جمع کیے گئے

عطیات جمع کرنے کا پروگرام ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ADNEC) ابوظہبی، دبئی نمائشی مرکز، ایکسپو سٹی دبئی اور ایکسپو سینٹر شارجہ میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے

سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی کے نائب ناظم الامور امتیاز فیروز گوندل، ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر حمدان مسلم المزروعی اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے معاون وزیر سلطان محمد الشمسی نے مہم کے آغاز میں شرکت کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون متحدہ عرب امارات، وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ یو اے ای اور امارات ریڈ کریسنٹ نے ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے اور دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے رضاکارانہ اقدام شروع کیا ہے۔

یہ رضاکارانہ اقدام متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ADNEC) ابوظہبی، دبئی نمائشی مرکز، ایکسپو سٹی دبئی، اور ایکسپو سینٹر شارجہ میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے۔

سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی کے نائب ناظم الامور امتیاز فیروز گوندل کے ساتھ ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر حمدان مسلم المزروعی اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے معاون وزیر سلطان محمد الشمسی نے مہم کے آغاز میں شرکت کی، ابوظہبی مہم میں 30,000 سے زیادہ بکس عطیہ کیے گئے۔

ہر باکس میں کھانے اور حفظان صحت کی کٹس موجود ہیں جو پورے مہینے کے لیے 5 افراد کے خاندان کے لیے کافی ہوتی ہیں،پاکستان نے اس مشکل وقت میں مسلسل تعاون پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اور اماراتی ہلال احمر کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے کام کو بھی سراہا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے اس پروگرام کو "ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں” کا سلوگن دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment