صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے امدادی سامان کے 200 سے زائد باکس شارجہ ایکسپو سینٹر میں اماراتی حکام کے حوالے کئے

امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء،کمبل،ادویات،خیمے اور سلے ہوئے کپڑوں کے عطیات شامل ہیں

اس وقت مشکل میں گھرے پاکستانی بھائیوں کی امداد کرنا ہم سب پر واجب ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر پاکستان سوشل سنٹرشارجہ چوہدری خالد حسین نے شارجہ ایکسپو کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں پہلی ڈیلیوری کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، کمبل، ادویات، خیمے اور سلے ہوئے کپڑوں کے عطیات پیکج کلیکشن یونٹ کے حوالے کیے۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے وطن عزیز میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد اماراتی حکام کے سپرد کردی تاکہ وہ اسلام آباد پہنچا سکیں۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے امداد سامان کے 200 سے زائد بڑے باکس شارجہ ایکسپو سینٹر میں اماراتی حکام کے حوالے کئے۔ امدادی سامان شارجہ سوشل سینٹر پاکستان نے گزشتہ دو ہفتوں میں جمع کیا تھا۔

امدادی سامان حوالے کرتے ہوئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے توقع ظاہر کی کہ امدادی سامان سے وطن عزیز میں سیلاب زدگان خاندانوں کی پریشانیاں کم ہوں سکیں گی۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت مشکل میں گھرے پاکستانی بھائیوں کی امداد کرنا واجب ہے۔

Comments (0)
Add Comment