شارجہ میں جمعیت علماء اسلام متحدہ عرب امارات کا اجلاس

مرکزی امیر مفتی عزیز الرحمن کی طرف سے ساتھیوں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام

مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعمران اکبر کو حج ادا کرنے کی مبارکباد دی گئی

جمعیت علماء اسلام کے ساتھ محبت ہم سب پر فرض ہے،امارات کے قوانین کا احترام کریں

دبئی (طاہر منیر طاہر) جمعیت علماء اسلام متحدہ عرب امارات کا اجلاس مرکزی امیر مفتی عزیز الرحمن کی دعوت پر شارجہ میں ہوا جس کا اہتمام جمعیت علماء اسلام شارجہ کے کنوینر قاری ہدایت اللہ نے کیا۔

اجلاس میں مرکزی نائب امیر اخونزادہ سمیع الرحمن، سیکرٹری اطلاعات عرفان خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر درویش، مولانا عبدالله کنوینر خورفکان، مولانا شیر باچا صدر العین، حافظ عبدالبصیرجنرل سیکرٹری، قاری ہدایت اللہ کنوینرشارجہ، قاری ضیاء الرحمن کنوینر دبئی، نائب کنوینرقاری عابد، سابق مرکزی امیر زاہد ندیم، مولانا اصغر فانی مولانا ظہور، حافظ غنی الرحمان، مولانا حمداللہ ، ڈاکٹر عجب نور، زاہد ملنگ، مولانا عبداللہ، حاجی خوازہ جان، حاجی عبدالمتین نےشرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت مولانا واجد الرحمن نے کی۔

اس موقع پر ڈاکٹرعمران اکبر کوعجمان میں اور اخونزادہ سمیع الرحمن کو ابو ظہبی میں جمعیت علماء اسلام کا کنوینر مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعمران اکبر کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دی گئی، اجلاس میں اس بات کی ہدایت کی گئی کہ جمعیت علماء اسلام امارات کا ہر ممبر اور کارکن پارٹی کے ساتھ مخلص رہے اور امارات کے قوانین کی پابندی کرے۔

Comments (0)
Add Comment