نوابزادہ افتخار احمد خان کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی بننے پرراؤ طاہر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کینیڈا کی مبارک باد

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے نوابزادہ افتخار احمد خان کو وزیر اعظم کا مُعاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ افتخار احمد خان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات حاضر رہتے ہیں۔

ان کے معاون خصوصی مقرر ہونے سے پی پی پی جنوبی پنجاب میں اور مضبوط ہو گی اور عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔

Comments (0)
Add Comment