یہ حقیقت ہے کہ مہنگائی کا مسلسل بڑھنا مسلم لیگ ن کیلئے کسی زہرقاتل سے کم نہیں
ہر ماہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا بڑھ جانا عوام الناس پر ظلم کے مترادف ہے
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن کے کوآرڈینیٹرانٹرنیشنل افیئرفار یو اے ای اینڈ بحرین ملک دوست محمد اعوان نے کہا ہے کہ آئے روز ملک میں مہنگائی کا بڑھنا اب پاکستان کے عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے، پہلے ہم سابقہ حکومت کو مہنگائی کا دوش دیتے تھے لیکن اب ہمارے دور میں بھی وہی سب کچھ ہو رہا ہے اور مہنگائی روز افزوں بڑھ رہی ہے۔
ہمارے پاکستانی ہموطن اب ہم سے ہی مہنگائی کا سبب پوچھتے ہیں جس کا ہمارے پاس ٹھوس جواب نہیں ہے، ملک دوست محمد اعوان نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ عوام سب کچھ تو برداشت کر رہی ہے،اسی لیےہر ماہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
اب ایک کام باقی رہ گیا گورنمنٹ وہ بھی کرکے دیکھ لے شاید عوام وہ بھی برداشت کرلے کہ "جب بجلی کا بل جمع کروانے کے لیے بینک کی لائین میں کھڑےہوں تو انکو دس دس لتر بھی مارے جائیں” تاکہ عوام کی برداشت کا امتحان لیا جاسکے اگر عوام اس امتحان میں پاس ہو جاتی پھر بلا سے بجلی ہزار روپے یونٹ ہوجائے عوام وہ بھی برداشت کر لے گی۔
انہوں نے کہا کہہم سب کے لیے ظلم سہنا بھی ایک ظلم ہے اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے والےہی تاریخ میں زندہ رہتے ہیں ورنہ ظلم کو برداشت کرنے والوں کی داستانیں بھی نہیں ملتی داستانوں میں۔
ملک دوست محمد اعوان نے کہا کہ بحیثیت ایک مسلم لیگی کارکن کےیہ سب کچھ کہتے ہوئےبہت تکلیف محسوس ہو رہی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مہنگائی کا عمل مسلم لیگ ن کے لیے کسی زہرقاتل سے کم نہیں۔
اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور ہمیں لوگوں کے استفسارات سے بچایا جائے۔