پاکستان قونصلیٹ جدہ اور سعودی آرٹس اینڈ کلچر سینٹر کے تعاون سے پاک سعودی کلچر نائٹ کا اہتمام

جدہ(امیر محمد خان سے)جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام مقامی کلچرل ہال میں پاکستان کی یوم آزادی اور سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے شاندار تصویری نمائش ہوئی جس میں پاکستان،سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے آرٹسٹوں نے اپنی پینٹنگ فن پاروں کی نمائش کی ۔

سعودی عرب آرٹس اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل محمد الصبحی نےتصویری نمائش کا افتتاح کیا، قونصل جنرل خالد مجید نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔ سینکڑوں افراد نے نمائش دیکھی، اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے نمائش میں حصہ لینے والی خواتین کے فن پاروں کی تعریف کی پاکستان اور سعودی حکومت اور عوام کے مابین مضبوط رشتوں کا ذکر کیا ۔

آرٹس اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل محمد الصبحی نے اپنے خطاب میں پاکستان اور اسلامی دنیا کے ساتھ سعودی عرب کی مضبوط دوستی کا ذکر کرتے ہوئے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کا قومی دن آج ایک ساتھ منایا اور خوبصورت نمائش کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب کے کلچر کی نمائندگی کی گئی ہے ۔

تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں نے بانسری اور طبلے پر پاکستانی دھنیں پیش کیں ۔

Comments (0)
Add Comment