وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی انتھک محنت سے پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے،جاوید گجر

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاویدگجر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت سے پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکل رہا ہے اور عالمی برادری میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام واپس پا رہا ہے۔

سیلاب زدگان کے لئے عالمی برادری نے جس طرح بلاول بھٹو کی اپیل پر لبیک کہا، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور یو ایس ایڈ کی سربراہ کا دورہ پاکستان اس کی مثال ہیں۔

جاوید گجر نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو کا موجودہ دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے سے پاکستان اور امریکہ اور اقوام عالم کے تعلقات اور بہتر ہوں گے۔ بلاول بھٹو ایک روشن خیال، پروگریسو اور جمہوری پاکستان کا چہرہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment