راجہ پرویز اشرف کے دورہ کینیڈا کے مثبت اثرات ملنا شروع ہو گئے، راؤ طاہر

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے شروع میں صرف پانچ ملین ڈالرز کی مدد کا اعلان کیا لیکن راجہ پرویز اشرف نے اپنے دورہ کینیڈا کے دوران کینیڈین ممبران اسمبلی سے ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورت سے آگاہ کیا اور اراکین اسمبلی خصوصی طور پر پاکستانی نژاد اراکین اسمبلی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

پچھلے ہفتے منسٹر ہرجیت سجن، اراکین اسمبلی شفقت علی اور سلمہ زاہد نے پاکستان کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا جس کے نتیجہ میں کینیڈین حکومت نے پاکستان کے لئے پچیس ملین ڈالرز کی اضافی امداد کا علان کر دیا۔

راؤ طاہر نے پی پی پی کینیڈا اور پوری کینیڈین پاکستان کمیونٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کا شُکریہ ادا کیا۔

Comments (0)
Add Comment