برطانوی مسلم چیریٹی کا ایک دن میں سب سے زیادہ خون کے عطیات کا عالمی ریکارڈ

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانوی مسلم چیریٹی نے ایک دن میں سب سے زیادہ خون کے عطیات کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایک دن میں خون کے عطیات کی کل تعداد 37 ہزار 18 رہی، جس نے 2020 میں بنائے گئے 34 ہزار 7 سو 23 خون کے عطیات کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گلوبل بلڈ ہیروز کہلانے والی مہم میں برطانیہ ارجنٹائن، عراق اور تھائی لینڈ سمیت 27 ممالک میں درجنوں دیگر مراکز نے 37,000 سے زائد لوگوں سے خون جمع کیا۔

خون کے عطیات نیوزی لینڈ کے ایک مرکز سے شروع ہوئے اور امریکہ میں اختتام پذیر ہوئے۔

Comments (0)
Add Comment