سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

عاشق علی باجوہ کو ڈسٹرکٹ گورنر کے اعزاز سے نوازا گیا

ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی کی تقریب میں خصوصی شرکت

قرعہ اندازی کے ذریعےایئر سیال کی لاہور ٹو کراچی ریٹرن ٹکٹ بطور انعام دی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب کا سفر 1995 میں شروع ہوا اور 2022 میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آج بھی سیالکوٹ میں سب سے ایکٹیو کلب سے پہچان بنائے اور برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انٹرنیشنل لائنز کلب نے بہترین کارکردگی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنر کا انتخاب سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب سے کیا جو کہ کسی بھی کلب کے لیے اعزاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لائن عاشق علی باجوہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیالکوٹ سن شائن لائن کلب نے عاشق علی باجوہ کا نام تجویز کیا اور ڈسٹرکٹ گورنر کے اعزاز سے نوازا۔

مختلف ڈسٹرکٹس اور کلبز نے لائن عاشق علی باجوہ کے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ اسی ضمن میں سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب نے ایک شاندار اعزازی تقریب و عشائیے کا اہتمام کیا جس میں سیالکوٹ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے تمام لائنز کلبز نے شرکت کرکے لائن عاشق علی باجوہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لائن رضا علی نے سر انجام دیئے ایونٹ مینجمنٹ کے فرائض لائن الیاس بٹ نے سر انجام دیئے،معزز مہمانان گرامی میں سیالکوٹ کی بہت بڑی شخصیات شامل تھیں، جن میں لائن ایکٹنگ گورنر فیضان کپور کے ساتھ ساتھ لائن الیاس بٹ ،لائن جناب رضا علی ،لائن جناب خواجہ حیدر، لائن اعجاز غوری اور بے شمار لائینز نے شرکت کی۔

ایک خوبصورت ویل آرگنائز تقریب کا انعقاد بیشک سیالکوٹ سن شائن لائینز کلب کا ہی خاصہ ہو سکتا تھا تقریب کو مزید چار چاند اسلم شاہد کی کوشش سے اس صورت میں لگا جب ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی کو انوائیٹ کیا اور نہ صرف انوائیٹ کیا بلکہ ان سے ایئر سیال کی لاہور ٹو کراچی ریٹرن ٹکٹ کی درخواست کی اور فضل جیلانی نے نہ صرف دعوت قبول کی بلکہ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے کو بطور انعام ٹکٹ پیش بھی کی۔

پروگرام میں حلف برداری کے بعد خوبصورت عشایئے کا انتظام موجود تھا تقریب کے اختتام پہ مہمانان خاص اور لیوز کو تحائف پیش کئے گئے۔

Shine Lions Club
Comments (2)
Add Comment