سیالکوٹ سن شائن لائن کلب کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس

اجلاس میں سیلاب زدگان کی امداد پہ مفصل رپورٹس پیش کی گئیں

لائن اسلم شاہد (ناروے) آن لائن میٹنگ کا حصہ بنے رہے

جب تک ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرینگے ہمارا ملک ترقی کے راستے پہ گامزن نہیں ہو سکتا، عاشق علی باجوہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ سن شائن لائن کلب کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت گورنر لائن عاشق علی باجوہ نے کی، سٹیج سیکرٹری لائن رضا علی نے آنے والے تمام ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے میٹنگ کےایجنڈے سے آگاہ کیا۔

لائن اسلم شاہد (ناروے) آن لائن میٹنگ کا حصہ بنے رہے اور سیلاب زدگان کے لیے فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے عاشق علی باجوہ کو ان کی سالگرہ پہ نیک تمنائیں بھیجیں اور لمحہ بہ لمحہ میٹنگ کے احوال سے باخبر رہے اور تمام پراجیکٹس میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروا کر پاکستان میں نہ ہوتے ہوئے بھی ایک ایکٹیو ممبر ہونے کا ثبوت دیا۔

جنرل باڈی میٹنگ میں تمام لائنز نے ڈسٹرکٹ گورنر کی سربراہی میں بہتر سے بہترین کام کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کے ٹینیور( tenure) میں کلب کی ہسٹری کا بہترین ٹینیور(tenure ) بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔

میٹنگ میں سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب کے زیر انتظام مختلف پراجیکٹس جس میں ماہانہ راشن، دسترخوان، میڈیکل کییمپ، سکولوں میں مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات، اور سیلاب زدگان کی امداد، پہ مفصل رپورٹس پیش کی گئیں۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ گورنر لائن عاشق علی باجوہ نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رسد پہچانے خیبر پختونخواہ میں موجود لائنز کو بیس لاکھ کی خطیر رقم عطیہ کرنے اور سفر میں درپیش مشکلات اور سیلاب زدگان کی تباہ حال صورت حال پہ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ہر ایک کو اس کار خیر میں حصہ لینے کی تلقین کی۔

لائن عاشق علی باجوہ نے تعلیم پہ کام کرنے کی ضرورت پہ زور ڈالتے ہوئے تمام لائنز کو تاکید کی کہ اپنے اپنے مدار میں آپ تعلیم پہ کام کریں کہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی آج کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چل سکتا ہے جب تک ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کریں گے ہمارا ملک ترقی کے راستے پہ گامزن نہیں ہو سکتا۔

اسی ضمن میں ان کے رواں پراجیکٹ ان کے آبائی گاوں میں مستحق بچوں کو کتابیں یونیفارم اور باقی مانندہ سہولیات دینے کے متعلق بریف کرتے ہوئے ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا جو ان کے آبائی گا ئوں میں منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب کا مقصد لوگوں میں تعلیمی آگاہی بیدار کرنا، تعلیمی اہمیت و ضرورت کا احساس اور باقی لائنز اور تمام آرگنائزیشن میں ایک تحریک بیدار کرنا ہے تاکہ غریب کا بچہ بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں حصہ ڈال سکے۔

میٹنگ میں کلب صدر لائن الیاس بٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ گورنر لائن عاشق علی باجوہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جس سے میٹنگ کو خوبصورت ماحول میں بدل گیا۔ کلب کے صدر لائن الیاس بٹ کی طرف سے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

Sunshine Line Club sialkot uae
Comments (0)
Add Comment