پی آئی اے کی جانب سے نامور محقق اور مؤرخ نسیم احمد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پی آئی اے کی جانب سے آرکیٹیکٹ نسیم احمد کو شیلڈ سے نوازا گیا

ریاض(وقار نسیم وامق)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قومی ائیر لائن کے آفس میں نامور محقق اور مورخ نسیم احمد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی ائیرلائن کے افسران کی جانب سے نسیم احمد کے تحقیقی کام کو سراہا گیا۔

ان کے قلم سے لکھی گئی اسلامی کتب کو خوب سراہا گیا اور انہیں اسلامی معلومات میں خوبصورت اضافہ قرار دیا اور کہا کہ نسیم احمد نے مسلمانوں کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جس پر ہم ان پر فخر کرتے ہیں ۔

اس موقعہ پر نسیم احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ہمارا قابل فخر ادارہ ہے جس کو یقینی طور پر اسکے افسران اور ورکرز اپنی بہترین صلاحیتوں اور کارکردگی کی بدولت اس کو دوبارہ بہترین ائیرلائن کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں، سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو چا ہئے کہ وہ بھی قومی ائیرلائن سے سفر کو یقینی بنائیں۔

تقریب کے آخر میں پی آئی اے کی جانب سے آرکیٹیکٹ نسیم احمد کو شیلڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر پی آئی اے کے برانچ منیجر فہیم رضا،سیلز مینجر شیخ ارشد اور فنانس مینجر راحیل رزاق میمن اور کمیونٹی اراکین شیخ سعید اور عدنان بٹ سمیت دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔

PIA
Comments (0)
Add Comment