پرنسپل میڈم روزینہ اقبال اورکپس کالج کے ڈائریکٹر خرم مشکور آغا کی کوششوں سے ڈونیشن اکٹھی کی گئی
سامان کے45 کارٹن 251 تھیلے رینجر ہیڈ کواٹر لاھور میں جمع کروائے گئے
بہاولپور(رپورٹ:ایس عبدالغفور قیصر)گزشتہ دنوں پاکستان میں خصوصاً بلوچستان اور سندھ میں سیلاب نے جو تباہ کاریاں کیں اسے برسوں نہیں بھلایا جا سکے گا حکو متی اور پرائیویٹ سطح پر لوگوں نے سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کی ۔
اس سلسلے میں گلوکارہ اور آرٹسٹ حدیقہ کیانی نے پاکستان رینجر کے ساتھ مل کر نیکی اور بھلائی کے اس کام میں وسیلہ راہ کے تحت لوگوں سے ڈونیشن اکٹھی کر کے سیلاب زدگان کو پہنچانے کا کام اپنےذمہ لیا ۔
اس سلسلہ میں انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ عارف والا روڈ بہاولنگر کی پرنسپل میڈم روزینہ اقبال اور کپس کالج کے ڈائریکٹر خرم مشکور آغا سے رابطہ کیا۔ میڈم روزینہ اقبال ان کے کالج کے تمام سٹاف اور طلبہ کپس کالج کے خرم مشکور آغا ان کے کالج سٹاف طلبہ نے ڈونیشن اکٹھی کی۔
ڈونیشن میں 45 کارٹن 251 تھیلے جن میں آٹا، دالیں ،چاول ،بھنے ہوئے چنے ،کھانا کھانے اور پکانے کے برتن، جوتے، 50 مردانہ گرم چادریں، 50 لیڈیز گرم چادریں، 200 پانی کی بوتلیں اور ضروریات زندگی کے سامان کا ایک ٹرک ساتھ میں 50000 نقد کالج ہذا کے سینئر کلرک عبدالغفور قیصر کے حوالے کئے کہ یہ سامان کا ٹرک وسیلہ راہ رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں جمع کروا کر آئیں تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں حصہ ڈالا جا سکے ۔
اس طرح تمام سامان وسیلہ راہ کے تحت رینجر ہیڈ کواٹر لاھور میں جمع کروا دیا گیا۔