پاکستان سے امریکہ ،یورپ اور ترکیہ جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)پاکستان سے امریکہ،یورپ اور ترکیہ جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائے گی،کوڈ شیئرنگ معاہدے کے تحت ٹرکش ائیرلائنز پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول سے آگے برطانیہ ،یورپ اور امریکہ کے 28 شہروں تک پہنچائے گی۔

وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر پی آئی اے استنبول کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کر رہا ہے ، پی آئی اے 14 نومبر سے پاکستان سے ترکیہ کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائے گی ۔

پی آئی اے اور ٹرکش ائیر لائنز کے درمیان کوڈ شیئرنگ معاہدے کے تحت پاکستان سے استنبول پہنچنے والے پی آئی اے کے مسافر استنبول سے آگے یورپ، برطانیہ اور امریکہ کیلئے ٹرکش ائیرلائنز کے ذریعہ سفر کر سکیں گے۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافر استنبول سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

وزیرہوابازی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4 جبکہ لاہور سے 2 پروازیں بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے آپریٹ ہوں گی،دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی ۔

PIA 6 flight usa europe turkish
Comments (0)
Add Comment