پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں محفل حمد و نعت کا انعقاد

12 ربیع الاول کے سلسلہ میں شاندار تقریب میں عاشقان رسولؐ کی بھرپور شرکت

پاکستان اور یو اے ای کے ثنا خوانوں نے خوش الحانی سے حمد و نعت پیش کی

محفل حمد و نعت کی نقابت کے فرائض حافظ زاہد علی نے بطریق احسن ادا کئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک خوبصورت محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی ثنا خوانوں نے شرکت کی۔

محفل حمد و نعت کی سرپرستی چودھری خالد حسین صدرپاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور وسیم نذرمحمد نے کی،شرکاء میں ملک شہزاد یونس، ملک فیاض، اطاعت وارثی، چودھری شاہد بشیر، عبدالمجید مغل، راجہ محمد سرفراز، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد، شیر اکبر آفریدی اور متعدد دیگرعاشقان رسول ﷺ شامل تھے۔

اس موقع پر قاری حضرات نے انتہائی خوش الحانی سے تلاوت کلام پاک سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا، 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں وقوع پذیر ہونے والی اس پاک محفل میں حضور اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ بیان کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الله تعا لیٰ نے آپ ﷺ کوعدل و احسان اور کائنات کے لیے خیر و برکت کا سرچشمہ بنا کر بھیجا ہے۔

آپ ﷺ کی ساری زندگی ہمارے لیے مشعل را ہ کی حیثیت رکھتی ہے، اگر آج ہم سیرت طیبہ کو اپنا لیں تو دنیا جہاں کی کامیابیاں ہمارا مقد ر بن سکتی ہیں، لیکن افسوس ہے کہ ہم اسلامی اقدار کو چھوڑ کر زمانے بھر میں رسوا ہو رہے ہیں۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا ہر ایک لمحہ ہمارےلئے قابل مثال ہے جسے ہمیں اپنانا چاہیے،رات دیر تک جاری رہنے والی محفل حمد و نعت کی نقابت کے فرائض حافظ زاہد علی نے بطریق احسن ادا کئے اور تمام ثنا خوانوں کوآپ ﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا۔اس روحانی تقریب کے آخر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Eid Milad ul nabi PBUH
Comments (0)
Add Comment