سیکرٹری کلچر و ثقافت قطرپشتون کمیونٹی عبدالرزاق اتمان خیل کے زیر نگرانی پشتون کلچر ڈے کا انعقاد

دو حہ(تارکین وطن نیوز) قطرپشتون کمیونٹی کے کلچر و ثقافت کے سیکرٹری عبدالرزاق اتمان خیل کے زیر نگرانی دو حہ قطر میں پشتون کلچر ڈے نہایت گرمجوشی کے ساتھ منایا گیا۔چیرمین قطرپشتون کمیونٹی ملک ناور خان وزیر اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نےاس پروگرام میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

ملک ناور خان وزیر نے اپنے خطاب میں عبدالرزاق اتمان خیل کا اتنا زبردست پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ آج کا دن ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پشتون کلچر ڈے کو ایک نئی روح دے کر منانا ایک قابل فخر کام ہے۔بحیثیت ایک زندہ پشتون قوم یہ ہمسب کا فرض ہے کہ اپنی قوم کی سربلندی اور کارہائے نمایاں کو اجاگر کرنے کیلئے متحرک ہوکر اس دن کو منائیں ۔

ملک ناور خان وزیر نے ان تمام پشتون قوم کےغیرتمند رہبران اورلیڈران کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے پشتون کلچر ڈے کے ارتقاء اور قیام کی بنیاد ڈالی۔اس پروگرام میں پاکستانی ایمبیسی سے واحد اللہ خان،عبدالخالق اور قطر پشتون کمیونٹی کے کلچر و ثقافت کے سیکرٹری عبدالرزاق اتمانخیل،پرسنل سیکرٹری ٹو چیئرمین ملک اختر محمد،فنانس سیکرٹری اصغرمروت،حکومتی امور کے سیکرٹری ناصرنعیم،جرگہ مشران ولایت خٹک،غلام وزیر،رفیع اللہ بونیری،اللہ دوست خان آفریدی،میڈیا سیکرٹری ناصر وزیر اور تاجدار یوسفزئی،انتظامی ممبران سخی زمان وزیر،نواب گل بونیری،جمیل وزیر نے شرکت کی۔

نذر اورکزئی،گلاب خان گلاب اور اصغر مروت نے اپنے خوبصورت اشعار سے حاضرین کے دل موہ لئے۔قطر میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا۔انشااللہ مستقبل میں قطر پشتون کمیونٹی کی کوشش ہوگی کہ ہر سال اس طرز کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment