گلوبل پراپرٹی ایکسپو 26 اور27 نومبر 2022 کو دوست تھانی ہوٹل دبئی میں ہوگا

ایکسپومیں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ریئل اسٹیٹ ڈویلپرزشرکت کریں گے

دبئی (طاہرمنیرطاہر) بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کوپاکستان میں مختلف جگہوں پر رہائشی و کاروباری پلاٹس اور اپارٹمنٹس خریدنے،محفوظ اورمنافع بخش انوسٹمنٹ کاموقع فراہم کرنے کے لیے دوست تھانی ہوٹل دبئی میں 26 اور27 نومبر2022 کوگلوبل پراپرٹی ایکسپوکا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز شرکت کریں گے۔

ایکسپومیں پراپرٹی ڈویلپرزاوربلڈرز کو اپنے پراجیکٹ شو کیس کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پریمیم ایم کیپیٹل کے چیئرمین محمد اشرف خان اور دی ہانس گلوبل کے چیئرمین میاں منیر ہانس کے زیرانتظام ہونے والے متذکرہ ایکسپو میں پاکستان،گلف و مڈل ایسٹ سے بھی ریئل اسٹیٹ سے متعلقہ کمپنیاں،نمائندے اورادارے شرکت کر رہے ہیں۔

Global Property Expo dubaiGlobal Property Expo UAE
Comments (0)
Add Comment