چیئرمین چناب پریس کلب ہیڈ مرالہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو بہترین صحافتی خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

ایوارڈ انجمن مصطفائی ویلفیئرسوسائٹی ڈھلے والی ہیڈ مرالہ کی جانب سے دیا گیا

ایوارڈ ملنے پر سماجی سائنسدان عبدالشکور مرزا کی طرف سے خصوصی مبارکباد

ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی نے علاقائی مسائل کو بطریق احسن انجام دیا ہے،اہلیان علاقہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) انجمن مصطفائی ویلفیئرسوسائٹی ڈھلے والی ہیڈ مرالہ کی جانب سے بیورو چیف”ریڈ نیوز”سیالکوٹ و چیئرمین چناب پریس کلب ہیڈ مرالہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کو بہترین صحافت اور عوامی مسائل اجاگر کرنے پر مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین یاسر بٹ( رائل اسٹیٹ DHA اسلام آباد) محمد توقیر بٹ،شمس رزاق صدر ویلفیئر سوسائٹی، فواد کھوکھر، ڈاکٹر یاسر مہر، لقمان گجر، ابوبکر بٹ اور دیگر ساتھیوں کی طرف سے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر انجمن تاجراں ڈھلے والی کے زیر اہتمام بہت بڑی تقریب جو میلاد چوک ڈھلے والی میں منعقد ہوئی ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ، صدر انجمن تاجراں ڈھلے والی محمد یوسف ودھن،سابق کونسلر محمد اعظم بٹ، علامہ حاجی محمد اختر قادری، سابق کونسلر عبدالعزیز بٹ،امیدوار چیئرمین محمد سرور چوہان اور دیگر نے ڈبل ایوارڈ دیا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی حسب معمول اپنی صحافتی خدمات دلیرانہ طریقہ سے سر انجام دیتے رہیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی، ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ، کرنل مسعود جاوید، صدر انجمن تاجراں ڈھلے والی محمد یوسف ودھن،سماجی سائنسدان عبدالشکور مرزا، اختر شہزاد بٹ، چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر جہانگیر حسین قیصر،حاجی محمد جاوید اقبال بھٹی،ڈاکٹر ساجد محمود بھٹی، ماہر تعلیم ملک غفور شہزاد، سر نظام دین، ایس ایچ او جاوید یعقوب ناگرہ، تاثیر ریاض، سابق ناظم چوہدری محمد اشفاق بھٹی، سابق ناظم چوہدری ثاقب بھٹی،چیئرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں رضوان طاہر ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین کامران سلہری، وائس چیئرمین چناب پریس کلب ہیڈمرالہ ڈاکٹر خاور وحید سلہری،قاری نصیر احمد،قاری عادل حنیف، ڈاکٹر محمد رمضان، سابق کونسلر محمد افضل نمبردار ،ملک محمد وارث، میاں محمد آصف، میاں محمد راشد،مرزا محمد عاطف،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد احسان محی الدین گجر نے مبارکباد پیش کی۔

Comments (0)
Add Comment