حالیہ ضمنی انتخاب ایک ریفرنڈم تھا،محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی

پی ٹی آئی کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں

جلد از جلد عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ نئے مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنے

پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے تنظیمی اجلاس میں کارکنوں کا اظہار خیال

دوبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کا تنظیمی اجلاس صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فجیرہ ڈاکٹر رانا عدنان ، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی فجیرہ عرفان والا اور انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی عجمان عدنان لطیف نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

دیگرشرکاء میں ہیڈ ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی ابو ظہبی محمد منعم، رانا شہریار، ڈاکٹر محمد سفیان، میاں طیب، رانا یاسر اور محمد حسین شامل تھے۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ انتخابات میں عوامی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا گیااورپاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اوورسیز تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال ہوا اور مزید ہم خیال پاکستانیوں کو حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شامل کرنے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ رانا شہریار اور ڈاکٹر سفیان کو ان کی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی ابو ظہبی کی ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخاب ایک ریفرنڈم تھا، پی ٹی آئی کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ پی ڈی ایم نے خود 9 ان حلقوں کا انتخاب کیا جہاں ان کی پوزیشن مضبوط تھی۔ آج عوام نے انہیں شکست فاش دے کر مکمل مسترد کر دیا۔

جبکہ اپریل میں آپریشن رجیم چینج کے بعد عوام شدید غصے میں ہیں اور اپنے غصے کا اظہار وہ احتجاج کے ذریعے کرتے ہیں اور جب بھی ووٹ دینے کا موقع آیا وہاں پر عمران خان کو ووٹ دیا۔ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جنہوں نے تینوں صوبوں سے پی ٹی آئی کو کامیابی دلوا کر حقیقی آزادی کے بیانیے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

اب اربابِ اختیار کو جلد فیصلہ کرنا ہے کہ جلد از جلد عام انتخابات کا اعلان کریں تاکہ نئے مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنے۔

Comments (0)
Add Comment