ایبر ڈین(تارکین وطن نیوز)ڈنڈی کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات مجاہد اسلام اور رانا نوید منج نے معروف کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات محمد زبیر،میاں احسان،مقبول صاحب،میاں ظفر، کونسلر ایبرڈین ملک توقیر اور میاں فاروق سے کارتوس اور الرحمت ریسٹورنٹ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اگلے مہینے ایبرڈین میں نادرا کی سرجری کو کامیاب بنانے کیلئے مشاورت اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
کوروناوبا اور افغانستان کی صورتحال کے بعد دنیا میں پیدا ہونے والے حالات و اقعات پر بھی گفت و شنید کی گئی۔