پاکستان،انڈیا،سری لنکا،عمان،یو اے ای،سعودی عرب کی ٹیمیں حصہ لیں گی
سپر فکس گروپ کے تعاون سے ہونے والے کرکٹ میلہ میں پبلک انٹری فری ہو گی،نوید احمد
دوبئی (طاہر منیر طاہر) عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سپر فکس گروپ کے تعا ون سے 19اور20 نومبر2022 کوانٹرنیشنل سطح پر کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے جا رہا ہے۔
میلہ میں چھ 6 ممالک پاکستان، انڈیا، سری لنکا، عمان، یو اے ای، سعودی عرب اور ایشیائی ممالک کے بڑے بڑے نام والے کرکٹرز اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں گے۔
سپرفکس گروپ کے نوید احمد کے مطابق عوام الناس کی تفریح طبع کے لئے کرکٹ گراؤنڈ میں پبلک انٹری فری ہو گی اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد یہ میچز دیکھنے آئے گی۔