لندن(تارکین وطن نیوز)فری سپیچ فورم کے زیر اہتمام الخیمہ ریسٹورنٹ لندن میں امن کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض فری سپیچ فورم کے چیئرمین راجہ ذیشان نے سر انجام دیئے ۔
تفصیلات کےمطابق منعقدہ تقریب سےمیئر ایلنگ منیر احمد، میئر روچڈیل عاصم رشید، برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ واجد خان ، برطانوی ممبران پارلیمنٹ ایم پی سیم ٹیری، ایم پی یاسمین قریشی، لندن اسمبلی ممبر انمیش دیسائی، معروف صحافی کرسٹینا بیکر، چرچ آف سائنسٹولوجی سے ٹریسی ، کونسلر ڈیوڈ گارڈنر اور ساجد خان نے خطاب کیا۔ اس موقع پر فری سپیچ فورم کے آن لائن پروگرامز کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں اور پروگرامز میں شامل ہونے والے مہمانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکا نے فری سپیچ فورم کی آزادی اظہار اور امن کے حصول کی خدمات کو سراہا اور عالمی امن کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب میں معروف افریقی گروپ بنٹو آرٹس اور نامور گلوکار سہیل سلامت نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں کونسلر ذوالفقار حسین، کونسلر شبینہ اسد قیوم، کونسلر این ہنڈرسن، کونسلر لیلیٰ بٹ، کونسلر ریتا بیگم، کونسلر قیصر عباس، مایگرانٹ نیٹ ورک برطانیہ کے سربراہ ڈان فلن، کپٹین رائل نیوی دردانہ انصاری، تقریب کی منتظمین رابعہ راحیل اور زرقاحمید سمیت مختلف شعبہ ہاے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،فری سپیچ فورم کےچیئرمین راجہ ذیشان نےکہاکہ آزادی اظہار، امن کے فروغ اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔