فیصل نیاز ترمذی قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اوراسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز،یونیورسٹی آف لندن،برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ ہیں
وہ اس سے قبل کرغز جمہوریہ،بشکیک میں پاکستان کے سفیر اور شکاگومیں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں
دبئی(طاہرمنیرطاہر)سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں فیصل نیاز ترمذی کوپاکستان کا سفیربرائے متحدہ عرب امارات میں مقررکردیا گیا، انہوں اپنی تعیناتی کی اسناد گزشتہ روز ایچ ای عبداللہ محمد البلوکی، قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت خارجہ کو پیش کئے۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی اس سے قبل کرغز جمہوریہ، بشکیک میں پاکستان کے سفیر اور شکاگو کے پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ان کی دیگر سفارتی ذمہ داریوں میں اشک آباد، ترکمانستان، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مشن، جنیوا، سوئٹزرلینڈ اور ابوظہبی، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
وزارت خارجہ، اسلام آباد میں اپنے دور میں انہوں نے کثیرالجہتی، دوطرفہ، قونصلر اور انتظامی امورسر انجام دیے،یو اے ای میں اپنی تقرری سے قبل، سفیر ترمذی وزارت خارجہ، اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور امریکہ کا دوہرا چارج رکھتے تھے۔
وہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل (کشمیر)، سیکرٹری خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر (پرسنل) اور پروٹوکول کے ڈپٹی چیف کے علاوہ ہندوستان، افغانستان، وسطی ایشیائی جمہوریہ اور مشرق وسطیٰ کے ڈیسک آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
فیصل نیازترمذی قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد اور اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن، برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ ہیں۔