ثنا خوانان مصطفیٰ ﷺ نے نعتیں پڑھیں اور مقررّین نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقاریرکیں
محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام محمد علی قادری آف شارجہ نے کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام محمد علی قادری آف شارجہ نے کیا، محفل میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد ندیم نے حاصل کی ۔
جبکہ خصوصی نعت قاری غلام مرتضیٰ قادری کوٹلوی اور عمران حسن قادری پشاور نے انتہائی خوش الحانی سے ادا کی، محفل میلاد کی نقابت کے فرائض محمد عظیم رفاعی نے ادا کئے۔
روح پرور محفل میں اعجاز احمد قادری، سرفراز مغل، دوست محمد، مقصود احمد تبسم، حافظ سلیمان، قاری غلام مرتضی قادری کوٹلوی، محمد عمران حسن قادری، صاحبزادہ محمد علی قادری کوٹلوی، علامہ مفتی میر حسن ضیائی، علامہ حاجی غلام مجتبیٰ، الحاج غلام مصطفی مغل، حافظ محمد زاہد، محمد بلال امین قادری، علامہ شرجیل قادری، شفقت علی چیمہ،علامہ ضیا المصطفیٰ، الحاج منظور حسین کریمی، اعجاز احمد قادری، حافظ سلیمان، اللہ رکھا مغل اور دیگر ثنا خوانان مصطفیٰ ﷺ نے نعتیں پڑھیں اور مقررّین نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقاریرکیں۔