جی ایم کالج کی پرنسپل نبراس سہیل کی کتاب ’’پرواز‘‘ رونمائی کے لئے تیار

نبراس سہیل نے پولش رائٹر’’اولگا تکارچک‘‘کے ناول’’فلائٹس‘‘کا اردو ترجمہ کیا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) فیڈرل بورڈ سے منسلک ایک پاکستانی تعلیمی ادارے جی ایم انسٹیٹیوٹ آف اسٹڈیزشارجہ کی پرنسپل نبراس سہیل نے پولش رائٹر "اولگا تکارچک” کے ناول "فلائٹس” کا اردو ترجمہ کر کے ایک خوب صورت کتاب "پرواز” کے نام سے شائع کی ہے۔

اس بات کا انکشاف نبراس سہیل نے دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا، انہوں نے اپنی کتاب کی کچھ کاپیاں تقریب میں موجود مہمانوں کو پیش کیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد اس کتاب کی باقاعدہ تقریب رونمائی کی جائے گی جس میں شعبہ تعلیم اور دیگرمکاتب فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔

تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے "پرواز” کی اشاعت پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

براس سہیل کی کتاب ’’پرواز‘‘
Comments (0)
Add Comment