سفارتخانہ بلجیم یورو ولیج میں بلجیم کے اسٹینڈ پر آنے والے پاکستانیوں کا شکر گزار

برسلز(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں بلجیم کے سفارتخانہ نے پاکستانی شہریوں کا یورو ولیج میں قائم اسٹینڈ کا دورہ کرنے اور اس میں بھر پور دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اسلام آباد میں واقع بلجیم کے سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس موقع کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’’ یورپین یونین اور پاکستان دوستی کا جشن منانے کے لیے یورو ولیج میں ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہر ایک کا بہت شکریہ‘‘۔

سفارت خانے نے تحریر کیا کہ بلجیم کے اسٹال پر بہت سارے پاکستانی دوستوں سے مل کر خوشی ہوئی، انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد کیلئے پاکستان میں یورپین یونین آفس کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کے اس آئیڈیے کی بدولت پاکستان میں عوام کو یورپین یونین کے پاکستان کے ساتھ عشروں سے موجود تاریخی تعلقات کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔

یاد رہے کہ گزرے اختتامی ہفتہ پر پاکستان میں یورپین یونین کے آفس نے پاک، یورپ تعلقات کے 60سال پورے ہونے پر یورو ولیج کے نام سے شاندار ایونٹ کا اہتمام کیا تھا جس میں پاکستان میں موجود یورپین یونین کے ممبر ممالک کے تمام سفارت خانوں نے اپنے سٹال لگائے تھے۔

euro villageسفارتخانہ بلجیم یورو ولیج
Comments (0)
Add Comment