ہم سب کو مل کراپنےملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے،میاں منیر ہانس
عشائیہ تقریب میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے شرکت کی
دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس کی جانب سے عمران گورایا میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز اور غفار بھٹی کے اعزاز میں اپنی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اور پی ڈی ایم کی قیادت نے شرکت کی،شرکت کرنے والوں میں عمران گورایا ، غفار بھٹی کے علاوہ ملک اسلم ، سردار اختر گوپانگ، میاں عمر ابراہیم، بابر بھٹی، مجید مغل، جمیل بنگیال، خواجہ عبدالوحید پال، محمد جمن تنیو، وسیم انجم، چوہدری وقار، ملک خرم شہزاد اعوان، رانا صفدر، ظہیر عباسی، فرخ سیدان،حافظ زاہد، منظور بھٹی، رانا ارشد اور محمد صمدانی شامل تھے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران گورایا نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت قدرے جبکہ مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت بہترین انداز میں معاشی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور بہت جلد ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
میاں منیر ہانس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کریں گے تا کہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔