دبئی میں PS Events کی پہلی سالگرہ منائی گئی

ایک سال کے مختصر عرصہ میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے کامیاب ایونٹس کا انعقاد کیا ہے،مقبول انجم

ہمارے کلائنٹس کی تعداد میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ کلائنٹس کو ہمارے ادارے PS Events پر اعتماد ہے،یا سمین کنول

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کی ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی PS Events کی سادہ مگر پروقار پہلی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ساتھی بزنس کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ایونٹ آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر مقبول انجم اور یا سمین کنول نے کہا کہ ایک سال کے مختصر عرصہ میں انہوں نے جو کامیاب ایونٹس کا انعقاد کیا وہ حوصلہ افزاء ہے۔

ہمارے کلائنٹس کی تعداد میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ کلائنٹس کو ہمارے ادارے PS Events پر اعتماد ہے۔ جس کے لئے ہم سبھی کلائنٹس کے مشکور ہیں کہ جب وہ ہمارے کام سے مطمئن ہوتے ہیں تو ہمیں دوسرے ساتھیوں کے لئے بھی ریفر کرتے ہیں اور یہی ہماری بڑی کامیابی ہے۔

PS Eventsدبئی
Comments (0)
Add Comment