وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی سائوتھ ایسٹ کے صدر اسلم ڈوگر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

لندن(تارکین وطن نیوز)پی ٹی آئی سائوتھ ایسٹ کے قائمقام صدر اور اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل او پی ڈبلیو سی سائوتھ آف انگلینڈ کے صدر اسلم ڈوگر نے وفاقی وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سے لندن میں پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں اوورسیز کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ۔

Comments (0)
Add Comment