شادی کی تقریب میں ملک خرم شہزاد اعوان اور انکی اہلیہ کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی
دوستوں اورعزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان پیپلزپارٹی سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ کے صدر ملک خرم شہزاد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔
ان کی شادی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں انجام پائی جس میں ملک خرم شہزاد اعوان اور انکی اہلیہ کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دبئی سے دوست بھی شریک ہوئے۔ سینئر رہنما پیپلزپارٹی اکرم فاروقی اسامہ خیل الحامدی بلاول حسین وقت ایڈوکیٹ یاسر محمود محمد آصف، ملک محمد حسیب، ثاقب علی، بشارت علی، حسنین علی، جنید بن سہیل، وقاص نذیم ، محمد عمران، یاسر منیر، داود علی، محمد حسین، بلاول حسین اور دیگرعزیز و اقارب نے شرکت کی۔
پاکستان اور دبئی میں مقیم ملک خرم شہزاد اعوان کے دوستو اور عزیز و عقرب نے انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔