لندن سے آئی شاعرہ سیدہ کوثر کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام

سیدہ کوثرکی تصنیف "عشق لاہوتی” کی پذیرائی اور اظہار پسندیدگی

لنچ کا اہتمام چودھری جاوید اقبال نے کیا،سید کلیم اللہ بخاری اور عظیم ڈار کی خصوصی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) شاعرہ سیدہ کوثرکی شاعری پر مبنی کتاب "عشق لاہوتی” کی دبئی میں لانچنگ کے بعد کتاب اورمصنفہ کی پذیرائی کے لئے دبئی کے ایک ہوٹل میں تقریب کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام چودھری جاوید اقبال نے کیا۔

اس تقریب میں سید کلیم اللہ بخاری، خالد محمود گوندل، طاہر منیر طاہر اور پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب کے میزبان چودھری جاوید اقبال نے شاعرہ سیدہ کوثرکو دبئی میں خوش آمدید کہا اور یہاں کتاب کی کامیاب لانچنگ پر انہیں مبارکباد دی۔

سید کلیم اللہ بخاری نے شاعرہ سیدہ کوثر کی شاعری کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ "عشق لاہوتی” میں مختلف النوع موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے جس سے کتاب کے قاری کو ہر غزل ایک دوسری سے مختلف اور دلچسپ لگتی ہے۔

پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار نے کتاب میں شائع شدہ غزلیات کے بارے کہا کہ وہ "عشق لاہوتی” سے کچھ غزلیات منتخب کر کے اپنی آواز میں ریکارڈ کریں گے۔

اس موقع پر آرٹسٹ عظیم ڈار نے شاعرہ سیدہ کوثر سے ان کی کتاب "عشق لاہوتی” پر ان کے آٹوگراف لیتے ہو ئے ایک مختصر سی ویڈیو بنائی اور ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی جسے چند ہی منٹوں میں سیکڑوں لائکس مل گئے اور لوگوں نے حصول کتاب کے لئے رابطہ شروع کر دیا۔

تقریب میں موجود شرکاء کو شاعرہ سیدہ کوثرنے اپنی کتاب "عشق لاہوتی” کا ایک ایک نسخہ اپنے آٹوگراف کے ساتھ اعزازی طور پر دیا اور اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر چودھری جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

شاعرہلندن
Comments (0)
Add Comment