پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں سیدہ کوثر کی تصنیف "عشق لاہوتی” کی تقریب رونمائی

تقریب میں علمی،ادبی،سیاسی،سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور فیملیز کی بھرپور شرکت

سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر "عشق لاہوتی” کی رونمائی کی گئی

مصنفہ سیدہ کوثر کواپنی شاعری پر مبنی کتاب لکھنے پر شرکاء تقریب کی مبارکباد

سیدہ کوثرنے اسٹیج پرکتاب کے بارے تقریر کی اور حاضرین میں "عشق لاہوتی” کے درجنوں نسخے اپنے آٹوگراف کے ساتھ تقسیم کئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں لندن میں مقیم پاکستانی نژاد شاعرہ سیدہ کوثراپنی تصنیف "عشق لاہوتی” کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات آئیں۔

ان کی آمد کے موقع پرپاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں کتاب کی رونمائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، سابق صدر راجہ محمد سرفراز، سابق جنرل سیکرٹری شریف آفریدی، نبراس سہیل، ماجدہ خانم، راجہ عابد حسین، محمد ثقلین مہرو، ناصر ممتاز کھوکھر، علمی، ادبی، سیاسی، سماجی شخصیات، صحافیوں اورپاکستانی کمیونٹی کےسیکڑوں لوگوں اور فیملیزنے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ نقوی نے بطریق احسن ادا کئے، کتاب کی رونمائی کے وقت "عشق لاہوتی” کی مصنفہ سیدہ کوثراور دیگر مہمانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں فیتہ کاٹا گیا۔

"عشق لاہوتی” کی مصنفہ سیدہ کوثر نے اپنی کتاب کے مندرجات کے بارے بتایا اور اپنے آٹوگراف کے ساتھ متعدد کتابیں حاضرین تقریب میں تقسیم کیں۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے اپنی تقریر کے دوران "عشق لاہوتی” کی مصنفہ سیدہ کوثرکوکتاب کی تصنیف پر خصوصی مبارکباد اورپاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی طرف سے اعزازی شیلڈ عطا کی اور نیک تمناؤں کا اظہا ر کیا۔

اس تقریب کے دوران کتاب "پرواز” کی مصنفہ نبراس سہیل اور(Win Your Dream Job in the UAE) کی مصنفہ ماجدہ خانم بھی موجود تھیں جنہوں نے سیدہ کوثر کے ساتھ اپنی کتابوں کا تبادلہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment