اوورسیز پاکستانیز ملک کیلئے درد رکھتے ہیں،چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سینٹرشارجہ

قابل اعتماد اور قابل بھروسہ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ساتھ ایکسپو کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،میاں منیرہانس

پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات کی طرف سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹرشارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے لئے درد رکھتے ہیں اور زرمبادلہ کی شکل میں ملک کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں دبئی میں پراپرٹی نمائش کے شرکت کے لئے پاکستان سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جائیدادوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتے ہیں تاہم ان کے لئے جو قیمت رکھی جاتی ہے وہ پاکستان میں رہائش پذیر افراد کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے اس لئے قیمت کو کم رکھا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اس میں سرمایہ کاری کرسکیں۔

چوہدری خالد حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیویپلرز اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ پیسے باہر سے منتقل کئے جائیں اگر اس پر توجہ دی جائے تو اس سے نہ صرف پاکستان کو کثیر زرمبادلہ ملے گا بلکہ پاکستانی سرمایہ کی شکل میں جو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے بھی نجات ملے گی۔

رئیل اسٹیٹ ایکسپو کی اس تقریب میں شاہد حسین، گل محمد، طارق جود، خلیلبونری، حاجی محمد یٰسین، سلیم اختر، ظہیر گجر، چودھری حماد، عبدالمجید مغل، جمیل بنگیال،ساجد چیمہ، امجد سیالکوٹی، کریم آفریدی، فراز صدیقی، زاہد خان، وقارخان،شبیر اعوان، راجہ محمد سرفراز، زاہدعلی خان، محمد ثقلین مہرو، عبدالوحید پال، عارف منہاس، ملک محمد اسلم، وقاص گھما، شہزاد یونس، بابرعزیز بھٹی، شیر اکبر آفریدی،محمد یوسف اور مقبول حسین کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان سے آئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا مقصد دبئی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کو اس سے آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے اس جانب نشاندہی کی کہ ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ بہت فراڈ ہوئے ہیں اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ قانونی ضابطے پورے ہیں اور لوگوں کو ان کے پلاٹس اور جائیدادوں کا قبضہ مل سکے۔

سماجی رہنما عمر بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستان سے آئے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پراپرٹی ایکسپو کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ہانس گلوبل کے سربراہ اور پراپرٹی نمائش کے آرگنائزر میاں منیر ہانس نے کہا کہ وہ نمائش کا سلسلہ باقاعدہ جاری رکھیں گے ان کی کوشش ہے کہ قابل اعتماد اور قابل بھروسہ افراد یہاں آئیں ۔

پاکستان سے آئے مہمانوں اشرف خان اور وسیم چوہدری نے بھی خطاب کیا اور نمائش اور اس میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کے بارے بتایا۔ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض حافظ زاہد علی نے انجام دیئے۔ پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اوورسیز پاکستانیزدبئی
Comments (0)
Add Comment