دبئی میں دو روزہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد کے بعد ایکسپو میں شامل تمام حصہ داران کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

ڈنر کا اہتمام جنّت گروپ کے جنّت آفریدی نے جنت فلوٹنگ ریسٹورنٹ میں کیا

ایکسپو میں شامل تمام حصہ داران کو حوصلہ افزائی کے اعزازی ایوارڈز، شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات دئیے گئے

اوو رسیز پاکستانیوں کو سستے اور مناسب داموں پر رہائشی اور کمرشل پلاٹس فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی اسی طرز کے پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں دو روزہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد کے بعد ایکسپو میں شامل تمام حصہ داران کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام جنّت گروپ کے جنّت آفریدی نے جنت فلوٹنگ ریسٹورنٹ میں کیا، جبکہ دو روزہ گلوبل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد دی ہانس گلوبل اور پریمیئر ایم کیپٹل نے کیا۔

ڈنر کے موقع پرایکسپو میں شامل تمام حصہ داران کو حوصلہ افزائی اور اعزازی طور پرایوارڈز، شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات دئیے گئے۔

اعزازی ایوارڈزاور شیلڈز پانے والوں میں شاہد حسین، طارق محمد خان، طارق رشید، ارشد انجم، میاں محمد ایوب، محمد وسیم چودھری، سید عباس، ملک دانیال، آفاق احمد خان، علی الصباح، اشرف خان، میاں منیر ہانس، ملک اسد عباس، ملک اویس اعوان، سید عزادار حسین، وقار حسین اور محمد ایوب شامل ہیں۔

تقریب کے چیف گیسٹ ماہر ابراہیم علی اور بزنس مین ماجد رسول تھے،گلوبل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کرنے والوں نے ایکسپو کے تمام حصہ داران کو ایکسپو میں شرکت اور اپنی اپنی کمپنیوں کے سٹال لگانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پریمئیرایم کیپٹل اشرف خان اور دی ہانس گلوبل کے میاں منیر ہانس نے کہا کہ اوو رسیز پاکستانیوں کو سستے اور مناسب داموں پر رہائشی اور کمرشل پلاٹس فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی اسی طرز کے پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

دبئیگلوبل پراپرٹی ایکسپو
Comments (0)
Add Comment