اوآئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ کے اعزاز میںکشمیر کمیٹی جدہ اور جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف سے الوادعی عشائیہ
جدہ (امیر محمد خان سے )او آئی سی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کشمیر کی بات کرتا ہے تو اس کی ایک وقعت ہے ،ان خیالات کا اظہار او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے اپنے اعزاز میں کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف سے الوادعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پہلا مندوب ہونے کی حیثیت سے یہ پہلی ترجیح رہی کہ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا جائے، ہمارا لائحہ عمل یہ ہے کہ کشمیر پر جو ایک قانونی جنگ ہے اسے ایک مربوط اور منظم طریقے سے لڑی جائے اور یک آواز ہوکر دنیا کے ہر کونے اور ملک سے اس پر بات ہو، او آئی سی ایک ایسا فورم ہے جو کہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں وہ کشمیر کا دورہ بھی کریں گے، گذشتہ او آئی سی کی اسلام آباد کی کانفرنس کی روشنی میں او آئی سی بہتر کاوشیں کر رہی ہے۔
میں نے جدہ میں تعیناتی کی پہلی مصروفیت کا آغاز کشمیر پر ہونے والے ایک پروگرام سے کی تھی اور یہ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ اپنی توانائی اور تجربہ بروئے کار لاکر کشمیر پر آگاہی اور مسئلے کے حل پر بات کروں، میں کشمیر کمیٹی اور جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں۔
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود پوری اور جموں کشمیر کمیونٹی کے چیئرمین چوہدری خورشید متیال نے رضوان سعید شیخ کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ جدہ خالد مجید کی خدمات کو بھی سراہا ۔
آخر میں مہمان خصوصی رضوان سعید شیخ کو کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی،جنرل سیکریٹری راجہ ریاض نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔